جھنگ ( سی این این نیو): ملک کے ممتاز رویت ہلال ایکسپرٹ، ماہرفلکیات و علم الاعداد پروفیسر حمزہ نعیم پرنسپل (ر) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ نے پیش گوئی کی ہے کہ 25ستمبر بروز جمعرات کی شام نیا چاند بی گریڈ میں ہونے کے باعث پاکستان سمیت کسی بھی ملک میں نظر نہیں آسکے گاجبکہ 26 ستمبربروز جمعہ کی شام ذوالحجہ 1435ھ کا چاند نظر آنے کے باعث یوم عرفہ 5 اکتوبر بروز اتوار اور عید قربان 6 اکتوبر بروز پیرکو ہو گی۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ اگر کسی بھی مقام پر 25 ستمبر بروز جمعرات کی شام کسی قسم کی رویت کی کوئی شہادت قبول کی جاتی ہے تو وہ عینی رویت نہیں بلکہ علمی رویت ہو گی یعنی یہ سسٹم نیو مون سسٹم کے مطابق ہو سکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ چاند کی عمر پوری ہونے کے باعث ذوالحجہ1435ھ کا چاند 26ستمبر بروز جمعہ بمطابق 30 ذیقعد کی شام نظر آئے گا جبکہ یکم ذوالحجہ 27ستمبر بروز ہفتہ اور عید الاضحی 6 اکتوبر بروز پیر کو ہو گی۔ انہوں نے بتایاکہ اس بار ذیقعد کامہینہ30ایام پر مشتمل ہو گا۔ انہوں نے بتایاکہ 26 ستمبر کی شام نئے چاند کی عمر پوری ہونے کے باعث اسے پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک میں بآسانی دیکھا جا سکے گا۔




0 comments:
Post a Comment