برطانیہ کے ایک مشہور گرلز سکول نے ایک مسلمان طالبہ کو حجاب پہننے پر تعلیم جاری رکھنے کے بنیادی حق سے محروم کردیا

لندن (سی این این نیوز) برطانیہ کے ایک مشہور گرلز سکول نے ایک مسلمان طالبہ کو حجاب پہننے پر تعلیم جاری رکھنے کے بنیادی حق سے محروم کردیا ہے۔ سولہ سالہ طالبہ عرصہ پانچ سال سے شمالی لندن کے Camden School میں پڑھ رہی تھی اور اس سال اُسے اے لیول کا آغاز کرنا تھا۔ جب وہ کلاس کا آغاز کرنے کیلئے سکول پہنچی تو اسے ایک ٹیچر نے بتایا کہ وہ حجاب پہن کر کلاس میں نہیں جاسکتی۔ سکول کی 55 سالہ ہیڈ مسٹریس الزبتھ کٹکیٹ کا کہنا ہے کہ اے لیول کی طالبات کی کوئی یونیفارم نہیں ہے لیکن سکول ایسے لباس کی ممانعت کرتا ہے جو اساتذہ اور طلباءکے باہم رابطے میں حائل ہو۔ طالبہ کی 18 سالہ بہن سگال احمد کا کہنا ہے کہ اس کے خیال میں اس کی بہن کے لباس کی وجہ سے اس کی تعلیم کو متاثر نہیں ہونا چاہیے۔ سکول کی متعدد سابقہ طالبات نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ شاندار روایات کے برعکس اب یہ سکول بنیادی آزادیوں کا گلا گھونٹ رہا ہے۔ اس سکول کی سابقہ طالبات میں سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براﺅن کی اہلیہ سارہ براﺅن سمیت کئی ممتاز نام شامل ہیں۔
Read More...

مسلمان نوجوان آئی ایس سے اختلاف رائے کا سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر اظہار

لندن (سی این این نیوز) عسکریت پسند گروپ دولت اسلامیہ (آئی ایس) کی جانب سے مسلمان نوجوانوں کو راغب کرنے کیلئے انٹرنیٹ پر بھرپور مہم چلائی جارہی ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کیلئے اب ایک برطانوی ادارے نے بھی انٹرنیٹ مہم شروع کردی ہے جس کے مطابق مسلمان نوجوان آئی ایس سے اختلاف رائے کا سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر اظہار کررہے ہیں۔ برطانوی سماجی ادارے ”ایکٹو چینج فاﺅنڈیشن“ نے یہ مہم #Not In My Name کے نام سے ٹویٹر اور دیگر سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر شروع کی ہے۔ برطانوی ادارے کے بانی حنیف قادر کا کہنا ہے کہ آئی ایس کے اقدامات اسلام کی تعلیمات سے مطابقت نہیں رکھتے اس لئے مسلمان نوجوان اپنا موقف بیان کرنے کیلئے ٹویٹر اور دیگر ویب سائٹوں پر #Not In My Name نامی مہم میں شامل ہوسکتے ہیں تاکہ وہ اسلام کے اصل پیغام کو دنیا کے سامنے لاسکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دن کے دوران 20 ہزار انٹرنیٹ صارفین نے اس مہم میں شمولیت اختیار کی ہے۔
Read More...

گلشن معمار کے علاقے میں متحدہ قومی موومنٹ کے سیکٹر آفس پر رینجرز کا چھاپہ

کراچی(سی این این نیوز) گلشن معمار کے علاقے میں متحدہ قومی موومنٹ کے سیکٹر آفس پر رینجرز کے چھاپے کے بعد کارکنوں اور علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور ان کی جانب سے ابوالحسن اصفہانی روڑ کو بند کر دیا گیا۔ مظاہرین میں عورتوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے اور ان کی جانب سے ’گو نواز گو‘ کے نعرے بھی لگائے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بھی اس چھاپے کی شدید الفا ظ میں مذمت کی ہے۔

Read More...

ہ سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا

مکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے ،کل یکم ذی الحج ہو گی جبکہ جس کے بعداب عازمین حج ’وقوف عرفات‘ کا مناسک 3اکتوبر بروز جمعہ کو ادا کریں گے۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق جمعے کے روزا دا کئے جانے والے حج کو ’حج اکبر‘ کہتے ہیں، اس لحاظ سے اس سال عازمین حج ’حج اکبر‘ کی سعادت حاصل کریں گے اور سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 5اکتوبر کو ہو گی۔
Read More...

گم شدہ گاﺅں جسے تیس کی دہائی میں دیکھا گیا تھا ایک بارپھر پانی سے سطح سے آہستہ آہستہ نمودار ہو گیا

پینسلوینیا (سی این این نیوز) ایک گم شدہ گاﺅں جسے تیس کی دہائی میں دیکھا گیا تھا ایک بارپھر پانی سے سطح سے آہستہ آہستہ نمودار ہو رہا ہے کمبریا میں مارڈیل گرین نامی گاﺅں جو 1935ءمیں غائب ہو گیا تھا جب اس وادی میں سیلاب آ یا تھا جس میں سینکڑوں لوگ بے گھر ہو گئے اور بہت سے گاﺅں کی عمارات رائل انجینئرز کی طرف سے مسمار کر دی گئیں۔سیلاب اتنا شدید تھا کہ کئی فارم ہاﺅس، شراب خانے صفحہ ہستی سے مٹ گئے گرجوں سے ملحق قبرستان تباہ ہو گئے بعض مقامات پر قبروں سے تابوت نکل کر کسی دوسری جگہ جا کر دفن ہو گئے بعد ازاں اسی جگہ پتھروں سے ایک پانی کا ذخیرہ تعمیر کیا گیا لیکن تقریبا اسی سال بعد اب اس ذخیرے میں پانی کی سطح خشک سالی کی وجہ سے کم ہو گئی جس کی وجہ سے زیرآب گاﺅں کے آثار ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

Read More...

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے بلٹ پروف گاڑیاں بنانے والی 2 غیر قانونی فیکٹریاں پکڑ لی

گوجرانوالہ (سی این این نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے بلٹ پروف گاڑیاں بنانے والی 2 غیر قانونی فیکٹریاں پکڑ لی ہیں اور 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں کسی لائسنس اور اجازت کے بغیر بلٹ پروف گاڑیاں بننے لگی ہیں اور اب تک 70 سے زائد گاڑیاں بلٹ پروف بنائی جا چکی ہیں ۔ ایف آئی اے نے غیر قانونی طور پر بلٹ پروف گاڑیاں بنانے والی 2 فیکٹریوں پر چھاپہ مار کر 4 ملزمان کو گرفتار کر کے بلٹ پروف شیشے اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا ہے۔ ایف آئی اے کے نمائندے پرویز شاہد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دونوں کمپنیاں بغیر لائسنس کے بلٹ پروف گاڑیاں بنا رہی تھیں۔
Read More...

عمران خان جتنے چاہیں دھرنے دیں، آئینی وزیراعظم کو نہیں ہٹا سکتے

اسلام آباد (سی این این نیوز) وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان جتنے چاہیں دھرنے دیں، آئینی وزیراعظم کو نہیں ہٹا سکتے۔ تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ دھرنے والوں نے پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے، چینی صدر کا دورہ ملتوی ہونے سے معیشت کو نقصان پہنچا، دھرنے والے آئینی وزیراعظم کو نہیں ہٹا سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے بلوں میں اوور بلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہو گی۔
Read More...
  • description
  • ...Copy dari
  • sampai
  • dan tempel disini...
  • description

Video Gallery

Video Gallery
.