جھنگ ( سی این این نیوز ) جمعیۃ علماء اسلام تحصیل جھنگ کی مجلسِ عمومی کا اجلاس مولانا حافظ محمد طارق امیر جمعیۃ علماء اسلام تحصیل جھنگ کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں یونین کونسل کی سطح پر یونٹ سازی کافیصلہ کیا گیا۔ یہ بھی طے کیا گیا کہ کارکنوں کی ذہن سازی کے لیے ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحصل امیر مولانا حافظ محمد طارق نے کہا کہ جمعیۃ علماء اسلام ملک کی واحد دینی جماعت ہے جو نفاذِاسلام کے لیے کوشش کر رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مغرب زدہ سیکولر اور لادین قوتیں اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ جمعیۃ علماء اسلام ضلع جھنگ کے ترجمان عبدالرحمان عزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مولانا شیر عالم، مولانا مفتی امان اللہ اور کراچی میں جید علماء کی شہادت وطنِ عزیز پاکستان میں شیعہ سنی فسادات کروانے کی عالمی سازش ہے انشا اللہ مذہبی جماعتیں اور ان کے قائدین اپنی بصیرت سے مغرب کی ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ اجلاس میں جید علماء کے قتل کی شدید مذمت کی گئی اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ اجلاس سے مولانا محمد سرفراز، مولانا عبدالغفار احرار، امجد اقبال ساجد،قاری طاہر محمود، مولانا موسیُ کلیم،محمد ابوبکر انقلابی اور شیخ محمد مقبول و دیگر نے خطاب کیا۔
Video Gallery
Video Gallery




0 comments:
Post a Comment