چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو فیصل آباد کی حفاظتی تحویل میں موجود 20 بچوں کے والدین کی تلاش تا حال جاری

فیصل آباد ( سی این این نیوز ) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو فیصل آباد کی حفاظتی تحویل میں موجود 20 بچوں کے والدین کی تلاش تا حال جاری ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو کی انتظامیہ نے ان بچوں کی طرف سے فراہم کردہ ٹیلیفون نمبرز ، ایڈریس اور دیگر معلومات کے مطابق انکے عزیزو اقارب تک رسائی اوررابطے کے لئے اقدامات کئے گئے حتٰی کہ بچوں کے بتائے گئے ایڈریس اور معلومات کے ہمراہ تصویر متعلقہ پولیس سٹیشن کو رپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی میڈیا پر بھی بارہاتشہیرکی گئی ۔ تاہم بچوں کی طرف سے فراہم کردہ معلومات ناکافی اور غلط ہونے کے سبب تاحال انکے گھر اور والدین کی تلاش جاری ہے۔ان 20 بچوں میں اللہ رکھا ولد بیرو، شرافت ولد ظفر، بلال ولد اسلم، احمد شاہ ولد اقبال، عدیل ولد شوکت، علی ولد شوکت، ذوہیب ولد رمضان، یاسر ولد شفاقت، اشفاق ولد یٰسین،فرقان عباس ولد ظفر عباس،بابرعلی ولدصفدرعلی،نبیل ولدجمیل،محمد کاشف ولد نا معلوم،شہباز ولد ظہور،محمد یاسین ولد علی احمد ملنگ، زبیر ولد انور، علی رضا ولد اسلم ،احسن ولداحمد،محمد عمرولد نور محمداور اویس ولد نور محمدشامل ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

  • description
  • ...Copy dari
  • sampai
  • dan tempel disini...
  • description

Video Gallery

Video Gallery
.