جھنگ(سی این این نیوز) صوبائی وزیرزکوٰۃ وعشرملک ندیم کامرا ن نے کہا ہے کہ کسی کی جان کی قیمت توادا نہیں کی جاسکتی تاہم ان کے لواحقین کے دکھ درد میں حکومت پنجاب برابر کی شریک ہے حالیہ سیلابی آفت کی وجہ سے متاثرین سیلاب کو کافی تکالیف کا سامنا اٹھانا پڑا تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم چوبیس گھنٹے کام کرکے ان تکالیف کو کم کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے ۔یہ بات انہوں نے ڈی سی او آفس میں حالیہ سیلابی تباہ کاریوں کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی طر ف سے فی خاندان 16لاکھ روپے کے امدادی چیک دیتے ہوئے کہی۔اس موقع پرصوبائی سیکرٹری جنگلات شیر عالم محصود،ڈی سی او راجہ خرم شہزاداورایم این اے شیخ محمد اکرم بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے موضع محمود شاہ احمد پور سیال کے مصور علی ،کوٹ مپال احمد پور سیال کے حق نواز چک نون کے ذوالفقار ،موضع سعی سرور کے رہائشی حق نواز کے لواحقین کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی طر ف سے فی خاندان16لاکھ روپے کے چیک دیئے۔صوبائی وزیرنے اس موقع پر لواحقین کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں سیلاب متاثرین کی مکمل مدد کی جائیگی اور اسی ماہ کے آخر تک 25ہزار روپے فی خاندان امدادی رقوم کے چیک بھی دیئے جائینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ریلیف کی کاروائیاں مانیٹر کرنے کیلئے جھنگ میں ہی موجود رہینگے۔




0 comments:
Post a Comment