لاہور(سی این این نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ایک جانب پاک افواج کامیابی کے ساتھ شمالی وزیر ستان میں آپریشن ضرب عضب جاری رکھے ہوئے ہیں تو ایسے میں امریکی ڈرون حملوں کا کیا جواز ہے؟ انہوں نے کہا کہ امریکی ڈرون حملے پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی ہیں، ہم شمالی وزیر ستان میں ہونے والے ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان کو اس ضمن میں مناسب ردعمل دینا ہو گا۔ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کے حوالےسے انہوں نے کہا کہ ہم تجاویز بھیج چکے ہیں، اب جواب کا انتظار ہے اگر فریقین نے مثبت جواب دیا تو مسئلہ حل ہو جائے گا۔
Video Gallery
Video Gallery




0 comments:
Post a Comment