پی آئی اے کی ایئرہوسٹس کو منشیات لے جانے کے الزام میں اٹلی کے شہر میلان میں گرفتار کرلیا گیا

میلان(سی این این نیوز) قومی ایئرلائن کے باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کے نمونوں کے بعد اب لاجواب کارناموں کا نمونہ بھی سامنے آگیا اور پی آئی اے کی ایئرہوسٹس کو منشیات لے جانے کے الزام میں اٹلی کے شہر میلان میں گرفتار کرلیا گیا۔ پی آئی اے کی پیرس جانے والی پرواز پی کے 733 کو منشیات کی اطلاع ملنے پر اٹلی کے شہر میلان میں اتار لیا گیا جہاں تلاشی کے دوران ایک ایئرہوسٹس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جسے پولیس نے قبضے میں لے کر ایئرہوسٹس کو گرفتار کرلیا، طیارہ تقریباً 6 گھنٹے رکنے کے بعد اپنی منزل کی جانب اڑان بھر گیا تاہم پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے ایئرہوسٹس کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

0 comments:

Post a Comment

  • description
  • ...Copy dari
  • sampai
  • dan tempel disini...
  • description

Video Gallery

Video Gallery
.