نیو یارک(سی این این نیوز) علامی ادار صحت نے کہا ہے کہ پولیو سے متاثرہ ہر 10بچوں میں سے 9پاکستان میں رہتے ہیں، موجودہ صورتحال میں پاکستان پولیو جیسی مہلک بیماری کے خاتمے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق جنوبی ایشیاءمیں متعدد ممالک سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے،اوربھارت ، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا سے پولیو وائرس ختم ہو چکا ہے۔ نائجیریا میں بھی پولیو وائرس خاتمے کے بالکل قریب ہے جبکہ پاکستان میں صورتحال سب سے سنجیدہ ہے تاہم پاک فوج کی اس ضمن میں کوششیں قابل تحسین ہیں اور امید کی جا سکتی ہے کہ پاکستان بھی جلد اس مرض پر قابو پا لے گا۔یاد رہے اس قبل بھی عالمی ادارہ صحت کی جانب سے متعدد دفعہ پاکستا ن میں پولیو وائرس کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا جا چکا ہے اور پاکستان پر سفری پابندیاں بھی لگائی جا چکی ہیں۔
Video Gallery
Video Gallery




0 comments:
Post a Comment