دہشتگرد محفوظ اللہ عرف بھالو آئی ڈی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا

کراچی(سی این این نیوز): قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگاہوں میں4 برس سے انتہائی مطلوب دہشتگرد محفوظ اللہ عرف بھالو کٹی پہاڑی کے قریب سی آئی ڈی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا، ملزم کے2 ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جبکہ ملزمان کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ ودستی بم برآمدکرلیے گئے۔تفصیلات کے مطابق 32 سالہ سالہ محفوظ اللہ عرف بھالو گزشتہ شب کٹی پہاڑی کے قریب سی آئی ڈی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا۔ انچارج سی آئی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ ملزم نے کٹی پہاڑی کے قریب اپنانیا ٹھکانہ بنایا ہے اور اس کے ارد گرد نقل وحرکت پر نگاہ رکھنے کی غرض سے خفیہ کیمرے بھی نصب کیے ہوئے ہیں  سی آئی ڈی نے اس کے ٹھکانے کے عقبی سائڈسے چھاپہ مارا،پولیس کو دیکھتے ہی محفوظ اللہ کے ساتھیوں  نے فائرنگ کردی اور پولیس موبائل پردستی بم بھی پھینکا تاہم خوش قسمتی سے کوئی اہلکارزخمی نہیں ہوا، دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔اسی دوران ملزم بھالوبھی اپنے ٹھکانے سے باہر آیا اور پولیس پارٹی پرفائرنگ کی، جوابی فائرنگ کے دوران ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے 2 ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، ملزم محفوظ اللہ عرف بھالو کیخلاف تھانہ پیرآباد، شارع نور جہاں،اورنگی ٹاؤن اور منگھوپیر میں 100 سے زائد مقدمات درج ہیں، ملزم قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری، پولیس مقابلوں، ناجائز اسلحہ، منشیات فروشی اور دیگر کئی وارداتوں میں مطلوب تھا، ملزم ایک سیاسی جماعت سے بھی وابستہ رہ چکا ہے جبکہ کالعدم تنظیموں کے لیے بھتہ بھی جمع کرتا تھا، ملزم کے لیاری گینگ وار کے کارندوں سے بھی روابط تھے۔ملزم کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے گئے، ملزم نے گزشتہ برس اپنا نیا قومی شناختی کارڈ بھی بنوایا تھاجس پر اس کا پتہ مکان نمبر 2357، گلی نمبر 5، محمد پور محلہ، نزد خیبر مسجد قصبہ کالونی، منگھوپیر کا درج ہے۔عمر خطاب نے ملزم کی ہلاکت کو بڑی کامیابی قرار دیا، ملزم کافی عرصے سے روپوش تھا جبکہ اس سے قبل ایک مرتبہ پولیس نے اسے مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا جوکہ جھوٹا ثابت ہوا تھا، جولائی 2011 میں کٹی پہاڑی پر مسلسل 5 روز تک پیش آنے والے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بھی ملزم ملوث تھا۔بعدازاں ملزم کی ہلاکت کے بعدآئی جی سندھ کی جانب سے کارروائی میں حصہ لینے والی پارٹی کیلیے 5 لاکھ روپے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔


0 comments:

Post a Comment

  • description
  • ...Copy dari
  • sampai
  • dan tempel disini...
  • description

Video Gallery

Video Gallery
.