ملک مشتاق احمد ٹوانہ ACصدر کے ذریعہ شہر میں ہر تعمیر ہونیوالی بلڈنگ سے بھتہ خوری کا کام لیا جارہا ہے

فیصل آباد ( سلیم شاہ،سی این این نیوز)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کی انتظامیہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت چوہدری تنویر الرحمٰن رندھاوا ایڈووکیٹ منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری کے فرائض چوہدری اعجاز احمد واہلہ ایڈووکیٹ نے انجام دئیے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ با رایسوسی ایشن فیصل آباد کے سابق سیکرٹری رانا علی عباس خاں ایڈووکیٹ کے ساتھ DCOفیصل آباد کی طرف سے کی جانیوالی زیادتی کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ چونکہ ابھی تک DCOفیصل آباد اور ACصدر ملک مشتاق احمد ٹوانہ کا تبادلہ نہیں کیا گیا ۔ مزید یہ کہ ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کے نام سے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی طرف سے بھتہ خوری کمیٹی بنائی گئی ہے جس کو صوبائی حکومت نے 20جنوری 2007کو ختم کردیا تھا اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو ہدائت کی گئی تھی کہ لوگوں کے بہترین مفاد میں ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کی ازسرِ نو تشکیل کی جائے جس میں شہر کے اعلیٰ شہرت یافتہ اور حیثیت کے حامل افراد کو شامل کیا جائے تاکہ افسر شاہی کا خاتمہ ہوسکے لیکن DCOفیصل آباد نے جنگل کے قانون کی طرح اندھیر نگری مچائی ہوئی ہے اورہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کے نام سے غیر قانونی اور غیر اختیاراتی کمیٹی کے نام پر ملک مشتاق احمد ٹوانہ ACصدر کے ذریعہ شہر میں ہر تعمیر ہونیوالی بلڈنگ سے بھتہ خوری کا کام لیا جارہا ہے جوکہ سراسر فیصل آباد کے عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی ہے اس لئے فیصل آباد ڈویژن کے وکلاء مورخہ24-09-2014کو بھی DCOفیصل آباد اور ACصدر ملک مشتاق احمد ٹوانہ کے خلاف مکمل دن احتجاجی ہڑتال کریں گے اور عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔ نیز مورخہ24ستمبر کو 11بجے دن انتظامیہ کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کالائحہ عمل طے کیا جائیگا اور انتظامیہ کے اجلاس کے بعد 1:30بجے دن پریس کانفرنس بھی کی جائیگی اور عوام کو میڈیا کے ذریعے DCOفیصل آباد اور ACصدر ملک مشتاق احمد ٹوانہ کی طرف سے کئے گئے غیر قانونی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔ نیز DCOفیصل آباد کی طرف سے TMAکے سرکاری ملازمین، سکول ٹیچرز، پٹواری اوردیگر ریونیو عملہ وپرائیویٹ لوگوں کے ذریعہ وکلاء کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے ، نعرے بازی کروانے اور سرکاری ملازمین کے ذریعہ وکلاء کے خلاف غیر قانونی احتجاج کرنے کی بھی سخت مذمت کی گئی۔

0 comments:

Post a Comment

  • description
  • ...Copy dari
  • sampai
  • dan tempel disini...
  • description

Video Gallery

Video Gallery
.