فیصل آباد( سلیم شاہ، سی این این نیوز)ڈی سی او نور الامین مینگل نے سبزی منڈی سدھار کا دورہ کرکے ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیا ۔اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک مشتاق ٹوانہ اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈی سی او نے سبزی منڈی میں خصوصی طور پر ٹماٹر کی دستیابی اور اسکی نیلامی کے عمل کا معائنہ کیا اور مارکیٹ کمیٹی کے سٹاف کو ہدایت کی کہ ٹماٹر کی قیمت میں بلاجواز اور بے جا اضافہ کی سختی سے روک تھام کی جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ سبزی منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی اور ان کی نیلامیوں پر خصوصی نظر رکھیں اور کسی شے کی مصنوعی قلت کے ذریعے قیمت میں اضافہ کرنے کی رجحان کی حوصلہ شکنی کی جائے ۔انہوں نے سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ہدایت کی ۔ڈی سی او نے عام مارکیٹ میں سبزیوں ‘ پھلوں و دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کی ہدایات بھی جاری کیں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے کہا کہ وہ ناجائز منافع خوری کے خلاف بازاروں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔
Video Gallery
Video Gallery




0 comments:
Post a Comment