اسلام آباد(سی این این نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 28ستمبر کو مینار پاکستان لاہور کا جلسہ تاریخی ہو گا، یہ جلسہ حکمرانوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہو گا، تحریک انصاف عوام کی آوز بن کر ابھری ہے، مزید عرصہ تک حکومت کو عوامی حقوق سلب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،۔ لاہور میں پارٹی ورکرز کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں انہوں نے کہا کہ لاہور جلسے کی تیاری میں پارٹی ورکرز اور ذمہ داران کی پرفارمنس دیکھوں گا، اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے اور سب لوگ آپس کے اختلافات بھلا کر جلسہ کامیاب بنایا جائے، اس سے قبل کراچی جلسے میں نظم و ضبط کی کچھ کوتاہیوں ہوئیں ,لاہور میں یہ بات نظر نہیں آنی چاہئے۔
Video Gallery
Video Gallery




0 comments:
Post a Comment