پشاور (سی این این نیوز )پشاور میں ایف سی کے کانوائے کے نزدیک دھماکے میں تین افراد جاں بحق شہید اور سات زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کور (ایف سی ) کے اعلی افسر کا کانوائے صدر روڈ سے گزر رہا تھا کہ سڑک کنارے نصب بم زوردا ر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جب کہ دیگر سات افراد زخمی ہوگئے ہیں ، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں ایک رکشہ ،موٹر سائیکل اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں ۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہا ں ہسپتال ذرائع کے مطابق تین افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جارہی ہے ۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جائے وقوعہ سے شہادتوں کو اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے ۔
Video Gallery
Video Gallery




0 comments:
Post a Comment