حکومت نے وزیراعظم اور وزراءکیخلاف اندراج مقدمے کے حکم پر ریلیف کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(سی این این نیوز) حکومت نے وزیراعظم اور وزراءکیخلاف اندراج مقدمے کے حکم پر ریلیف کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا لیکن عدالت عظمیٰ میں اپیل کی بجائے تحریری جواب جمع کرادیا ۔ اٹارنی جنرل کی طرف سے تحریری جواب کی طرز پر سیشن کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل میں موقف اپنایاگیاکہ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے وزیراعظم اور کابینہ سمیت انتظامیہ کیخلاف اندراج مقدمہ میں لاءآفیسر کے دلائل کو نظرانداز کیا ، انتظامیہ نے ہر ممکن حدتک تحمل کا مظاہرہ کیا ، امن وامان برقراررکھنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور اُنہی کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم ناانصافی ہے ۔ 
درخواست گزار کاکہناتھاکہ پولیس کے پاس اسلحہ یا آتشگیر مادہ موجودتھااور نہ ہی اسلحہ و باروداستعمال کیاگیا، دھرنے والوں نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ ہاﺅس پر حملہ کیا، تین افرادجاں بحق ہوئے جن میں سے دو کی ہلاکت مظاہرین کی اپنی فائرنگ سے ہوئی جبکہ ایک شخص کی موت طبی طورپر ہوئی ۔ سیشن جج کے مقدمے کے حکم کو کالعدم قراردیاجائے ۔

0 comments:

Post a Comment

  • description
  • ...Copy dari
  • sampai
  • dan tempel disini...
  • description

Video Gallery

Video Gallery
.