لاہور(سی این این نیوز) لاہورہائیکورٹ نے آئی جی اوروزیرقانون پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مستردکردی ۔درخواست گزارنے موقف اپنایاکہ عدالت نے کارکنان کو گرفتار نہ کرنے کاحکم دیاتھالیکن پولیس کی طرف سے کارکنان کو گرفتارکیاگیاجو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہیں لہٰذاعدالت عالیہ توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ،درخواست میں آئی جی پنجاب ،وزیرقانون و دیگر کو فریق بنایاگیاتھا۔ آئی جی پنجاب نے موقف اپنایاکہ امن وامان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اُنہیں فہرستیں ملتی ہیں جنہیں مدنظررکھتے ہوئے کارکنان کو نظربندکرتے ہیں ۔
عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے خارج کردی ۔




0 comments:
Post a Comment