آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا گلگت بلتستان میں این ایل آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

گلگت بلتستان (سی این این نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ فوجی افسران اور جوان فوج کے روائتی عزم اور حوصلے کے ساتھ قوم کی خدمت جاری رکھیں۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گلگت بلتستان میں این ایل آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہداءپر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گلگت بلتستان دورے کے دوران این ایل آئی سنٹر بونجی میں سالانہ کمانڈنگ کانفرنس میں شرکت کی اور لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق کو این ایل آئی کے نئے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ افسران اور جوان فوج کے روائتی عزم اور حوصلے کے ساتھ قوم کی خدمت جاری رکھیں۔

0 comments:

Post a Comment

  • description
  • ...Copy dari
  • sampai
  • dan tempel disini...
  • description

Video Gallery

Video Gallery
.