مسلمان نوجوان آئی ایس سے اختلاف رائے کا سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر اظہار

لندن (سی این این نیوز) عسکریت پسند گروپ دولت اسلامیہ (آئی ایس) کی جانب سے مسلمان نوجوانوں کو راغب کرنے کیلئے انٹرنیٹ پر بھرپور مہم چلائی جارہی ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کیلئے اب ایک برطانوی ادارے نے بھی انٹرنیٹ مہم شروع کردی ہے جس کے مطابق مسلمان نوجوان آئی ایس سے اختلاف رائے کا سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر اظہار کررہے ہیں۔ برطانوی سماجی ادارے ”ایکٹو چینج فاﺅنڈیشن“ نے یہ مہم #Not In My Name کے نام سے ٹویٹر اور دیگر سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر شروع کی ہے۔ برطانوی ادارے کے بانی حنیف قادر کا کہنا ہے کہ آئی ایس کے اقدامات اسلام کی تعلیمات سے مطابقت نہیں رکھتے اس لئے مسلمان نوجوان اپنا موقف بیان کرنے کیلئے ٹویٹر اور دیگر ویب سائٹوں پر #Not In My Name نامی مہم میں شامل ہوسکتے ہیں تاکہ وہ اسلام کے اصل پیغام کو دنیا کے سامنے لاسکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دن کے دوران 20 ہزار انٹرنیٹ صارفین نے اس مہم میں شمولیت اختیار کی ہے۔

0 comments:

Post a Comment

  • description
  • ...Copy dari
  • sampai
  • dan tempel disini...
  • description

Video Gallery

Video Gallery
.