سپریم کورٹ نے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق سے متعلق انتخابی عذاداریوں کو اکٹھا کر کے سننے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(سی این این  نیوز)سپریم کورٹ نے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق سے متعلق انتخابی عذاداریوں کو اکٹھا کر کے سننے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انگوٹھو ں کے نشانات کی تصدیق سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔ سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کا معاملہ قومی مسئلہ بن چکا ہے ، کیوں نہ تمام انتخابی عذاداریوں کو اکٹھا کر کے سن لیا جائے ۔ سماعت کے بعد عدالت عظمی نے انتخابی عذرداریوں سے متعلق تمام کیسز کو یکجا کرکے معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک کو بھجوا دیا ہے ۔فاضل بینچ نے چیف جسٹس ناصر الملک سے درخواست کی ہے کہ اس معاملے کی سماعت کے لیے علیحدہ تین رکنی بینچ بنا دیا جائے ۔

0 comments:

Post a Comment

  • description
  • ...Copy dari
  • sampai
  • dan tempel disini...
  • description

Video Gallery

Video Gallery
.