وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے فرانسیسی سفیر فلپ تھی باڈ نے ملاقات

 لاہور (سی این این نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے فرانسیسی سفیر فلپ تھی باڈ نے ملاقات کی،ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی و معاشی روابط مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔صوبائی دارلحکومت میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور فرانسیسی سفیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں جس میں تجارتی وفود کے تبادلوں سے دو طرفہ تجارت میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔اس موقع پر فرانسیسی سفیر نے پاکستان سے تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

0 comments:

Post a Comment

  • description
  • ...Copy dari
  • sampai
  • dan tempel disini...
  • description

Video Gallery

Video Gallery
.