اسلام آباد(سی این این نیوز)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے خطاب پر تبصرہ کر تے ہو ئے کہا کہ عمران اور ان ساتھیوں کے لیے اقتدار کی بھوک نا قابل برداشت ہو چکی ہے ،بے شر می سے جھوٹ بولنا پی ٹی آئی کا منشور ہے ۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران اور قادری کے درمیا ن لند ن میں ہونے والی ملاقاتوں کو منظر عام پر کیوں نہیں لایا گیا اور عوام سے کیوں چھپایا گیا ۔سعد رفیق نے دھرنا دینے والے لیڈروں سے سوال کیا کہ چینی سرمایہ کاری رکوانے کے بدلے اغیار سے کیا حاصل کیا ؟ان کا کہنا تھاکہ ہماری ٹانگیں کھینچنے کے بجائے سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔
Video Gallery
Video Gallery




0 comments:
Post a Comment